ساجد رشید

Sajid RashidSajid Rashid –  ساجد رشید (11 مارچ 1955 ۔ 11 جولائی 2011) اردو کے مشہور افسانہ نگار، ناول نگار، ڈرامہ نگار، صحافی ، کارٹونسٹ اور بہترین مقرر تھے۔ ممبئی سے شائع ہونے والامشہور سہ ماہی رسالہ نیاورق کے بانی ساجد رشید کی ادارت میں 35 شمارے شائع ہوچکے ہیں جو اُن کی وفات کے بعد بھی تاحال جاری ہے۔ اب تک انہوں نے ۶۰ سے زائد افسانے لکھے ہیں، جن میں سے بیشتر انگریزی، ہندی، مراٹھی، گجراتی، پنجابی اورتیلگو میں بھی ترجمہ ہوچکے ہیں۔ ممبئی اردو اکادمی کے کارگزار صدر بھی رہ چکے ہیں۔ 3 اردو اخبار اور 2 ہندی اخبار کی ادارت بھی سنبھال چکے ہیں۔

ساجد رشید کو ادبی خدمات اور افسانوں کے لئے ۳ ؍ایوارڈ اور بے باک صحافت کے لئے ۲ ؍ایوارڈ مل چکے ہیں۔ ساتھ ہی سماجی خدمات اور سیاسی طور پر بھی کافی سرگرم رہ چکے ہیں۔

8 کتابیں موجود