ندا فاضلی

Nida Fazli – ندا فاضلی اردو کے مشہور شاعر ، فلمی گیت کار اور مکالمہ نگار گزرے۔ بچپن میں ہندو مندر سے ایک بھجن کی آواز سنی، اور شاعری کی طرف مرغوب ہوئے۔ انسانیت پر انہوں نے شاعری کی اس دور میں مرزا اسداللہ خاں غالب ، میر تقی میر سے متاثر ہوئے، میرا اور کبیر سے بھی۔ انہوں نےایلئیٹ، گگول، اینٹن چکوف (انتون چیخوف) اور ٹکاساکی کو بھی پڑھا اور اپنی شاعرانہ صلاحیتوں کا اضافہ کیا۔

ان کی شاعری فنکاروں جیسی ہے۔ یہ جب اپنا کلام لکھتے ہیں تو ایسا لگتا ہے کہ کسی مصور کی تصویر ہے یا پھر کسی موسیقی کار کی موسیقی۔ 1969ء میں انہوں نے اپنا مجموعہ کلام 1969ء میں شائع کروایا۔ ان کے کلام میں بچپن، غم انگیزی، فطری عناصر، زندگی کا فلسفہ، انسانی رشتے، گفت اور فعل میں تفریق وغیرہ موضوعات پائے جاتے ہیں۔

اب تک انہیں کئی ایوارڈ سے نوازا گیا ہے جس میں ساہتیہ اکاڈمی ایوارڈ اور حکومت کی طرف سے پدم شری سب سے اہم ہیں۔

Showing all 2 results

Showing all 2 results