راجندر سنگھ بیدی

Rajinder Singh Bedi – راجندر سنگھ بیدی اردو کے مصنف، ڈراما نویس اور فلمی ہدایت کار تھے۔ وہ 1915ء کو سیالکوٹ پاکستان میں پیدا ہوئے۔ اُنہوں نے ہہت سی مشہور بھارتی فلموں کی مکالمہ نگاری کی جیسے ابھیمان، انوپما اور بمل رائے کی مدھومتی شامل ہے۔ اُنہوں نے اپنی ابتدائی زندگی لاہور میں گزاری اور یہاں سے اردو میں تعلیم حاصل کی۔
اُن کی پہلی مختصر کہانی مہارانی کا تحفہ کو سال کی بہترین مختصر کہانی کا انعام لاہور کے ایک ادبی جریدے ادبی دنیا کی طرف سے ملا تھا۔ اُن کی مختصر کہانیوں کا پہلا مجموعہ دان و دام 1940ء میں منظرِ عام پر آیا اور دوسرا مجموعہ گرہن 1943ء میں شائع ہوا۔ اُن کا مشہور اردو ناول ایک چادر میلی سی کا انگریزی میں I Take This Women کے نام سے ترجمہ کیا گیا اور اس پر انہیں ساہتیہ اکیڈمی ایوراڈ سے بھی 1965ء میں نوازا گیا۔ اُس کا بعد میں ہندی، کشمیری اور بنگالی میں بھی ترجمہ کیا گیا۔

ان کی خدمات کے صلے میں بھارتی حکومت نے ان کے نام سے ایک انعام راجندر سنگھ بیدی ایوارڈ اردو ادب کے لیے شروع کیا ہے۔

ایک کتاب موجود

ایک کتاب موجود