دیگر تفصیلات
Aao Marathi Seekhen
by Mohd. Rehan
مراٹھی زبان صوبۂ مہاراشٹر کی زبان ہے۔ یہ نہ صرف یہاں کی ایک سرکاری زبان ہے بلکہ پورے ہندوستان میں سب سے زیادہ بولے جانے والی زبانوں میں چوتھے نمبر پر ہے۔ مہاراشٹر میں رہتے ہوئے اگر یہ زبان نہ آئے تو اکثر دفعہ دقتوں کا سامنا کرناپڑتا ہے۔ مثلاً کبھی کوئی سرکاری فارم سمجھ میں نہںی آتا تو کبھی سفر کرتے وقت کوئی بورڈ۔ علاقائی زبان تو ہر ایک کو آنی چاہیے چاہے وہ کسی بھی علاقے یا ملک میں رہتاہو۔ کیونکہ اُسی سے ہم اُس خطے کے لوگوں سے مختلف مواقعوں پہ ربط پیدا کرسکتے ہیں، ان سے تبادلۂ خیال کرسکتے ہیں۔
فہرست:
حصہ اول: مراٹھی حروف تہجی اور لفظوں سے تعارف
حصہ دوم : الفاظ اور جملے
حصہ سوم: مراٹھی قواعد (گرامر)
حصہ چہارم: گفتگو، خط نویسی، مضمون نگاری اور کہانی
اس کتاب کی تخلیق کے پیچھے مقصد یہی رہا ہے کہ ہر شخص خصوصاً طلبا اس کتاب کے ذریعے مراٹھی سیکھیں اور سمجھیں جو انھیں ان کی نصابی تعلیم میں بھی مددگار ثابت ہو۔ علاوہ ازیں ہر عمر کے خواتین و حضرات اس کتاب سے استفادہ کریں۔