گھر جو تقسیم ہوگیا

250.00

یہ کتاب اردو، ہندی کے تنازع کے بارے میں ہے۔ اس موضوع پر امرت رائے کی کتاب A House Divided شائع ہوئی تھی جس میں ہندی ہندوی زبان کے آغاز اور نشوونما کے بارے میں بحث کی گئی ہے اور بڑی مدلل، سائنسی اور پُر زور طریقہ سے یہ ثابت کیا ہے کہ یہ زبان قدیم زمانہ سے ایک ہی زبان تھی جو ہندو اور مسلمانوں کی مشترکہ کوششوں سے وجود میں آئی تھی۔

مصنف

: شیخ سلیم احمد

پبلیشر

: ایجوکیشنل پبلشنگ ہاوس

دیگر تفصیلات

Ghar Jo Taqseem Hogaya

by Sheikh Saleem Ahmed

یہ کتاب اردو، ہندی کے تنازع کے بارے میں ہے۔ اس موضوع پر امرت رائے کی کتاب A House Divided شائع ہوئی تھی جس میں ہندی ہندوی زبان کے آغاز اور نشوونما کے بارے میں بحث کی گئی ہے اور بڑی مدلل، سائنسی اور پُر زور طریقہ سے یہ ثابت کیا ہے کہ یہ زبان قدیم زمانہ سے ایک ہی زبان تھی جو ہندو اور مسلمانوں کی مشترکہ کوششوں سے وجود میں آئی تھی۔ مگر اٹھارہویں صدی میں مسلمانوں نے اصلاح زبان کے نام پر ہندی و سنسکرت الفاظ اردو سے نکال کر فارسی اور عربی الفاظ داخل کرنے شروع کردیے۔ اصلاح زبان کی اس مہم کے نتیجے میں ایک زبان جو ہندی ہندوی کے نام سے جانی جاتی تھی، دو الگ الگ زبانوں اردو اور ہندی میں تقسیم ہوگئی۔ زبان کی اس تقسیم سے ملک بھی تقسیم ہوگیا۔ اپنی نوعیت کی یہ پہلی سنسنی خیز اطلاع تھی جو ہندی، اردو کے حلقوں میں تہلکہ ثابت ہوئی۔ اردو دانشور طبقہ نے سخت احتجاج کیا مگر وہ کوئی مدلل اور تشفی بخش جواب نہ دے سکے۔

مصنف نے یہ اور ایسے کئی سوالوں کے مدلل جواب دینے کی کوشش کی ہے۔کتاب کو تحقیقی سے زیادہ اصلاحی و معلوماتی سمجھنا چاہیے۔

مزید تفصیل

وزن380 g
قسم

ہارڈ کور

اشاعت

2014

صفحات

328

سائز

Demy