دیگر تفصیلات
Kahani Koi Sunao Mitasha
’کہانی کوئی سناؤ متاشا‘ صادقہ نواب سحر کا پہلا ناول ہے۔ سماج میں عورت کے استحصال کی داستان بڑی دل سوز ہے مگر جب کوئی عورت اس تھیم کو بیان کرتی ہے تو اُس کی شدت میں مزید اضافہ ہوجاتا ہے۔ اس ناول میں مصنفہ نے ایک عورت کے کرب و بے بسی کو اس پُر اثر انداز میں بیان کیا ہے کہ مظلومیٔ نسواں کی ایک تصویر سی آنکھوں میں گھوم جاتی ہے۔