دیگر تفصیلات
Mushaf
by Nimrah Ahmed
نمرہ احمد عصرِ حاضر کی اُبھرتی ہوئی مصنفہ ہیں۔ پاکستان کی اس مقبول ناول نگار نے اپنے تحریری سفر کا آغاز جولائی ۲۰۰۷ء سے کیا۔ اُنھوں نے اپنے اچھوتے انداز اور منفرد طرزِ نگارش کی وجہ سے بہت قلیل عرصے میں اردو دنیا کی ایک بڑی تعداد کو متاثر کرلیا۔ فطرت کا گہرا مشاہدہ اور کہانیوں کا انوکھا اور چونکا دینے والا انداز اُن کو دوسرے لکھنے والوں سے ممتاز کرتا ہے۔
آٹھ سال کے اس قلیل عرصے میں وہ اب تک دس کتابیں تصنیف کرچکی ہیں، جو اُن کی شہرہ آفاق مقبولیت کا مظہر ہیں۔