دیگر تفصیلات
Namak
by Iqbal Majeed
اقبال مجید کی تخلیقی کامرانی کا رمز یہ ہے کہ اس بیان کے لیے زمانے کی عدالت میں انھیں بہ نفس نفیس حاضری کی ضرورت پیش نہیں آئی۔ فن کارانہ تجربے اور ادراک کی سب سے موثر شکل اس وقت پیدا ہوتی ہے جب اپنے مطلوبہ معروضی تلازموں کی تلاش میں لکھنے والا کامیاب ہوجائے اور اسے بے وجہ بھٹکنا نہ پڑے۔
اس ناول کا سب سے نمایاں وصف یہی ہے کہ اقبال مجید نہ توکہیں بھٹکے ہیں، نہ ہی ان کی جستجو کہیں اپنے مفہوم اور اپنے تخلیقی مقصد سے عاری ہوئی ہے۔