دیگر تفصیلات
Sehar Hone Tak
آغا جانی کشمیری نے ایک بے حد دلچسپ اور روح کو چونکا دینے والی سوانح عمری ’سحر ہونے تک‘ کے نام سے لکھ ڈالی ہے جس میں آغا جانی کی ساری زندگی کی کاوشوں، محرومیوں اور تجربوں کا نچوڑ ہے اور ان کے مخصوص اندازِ گفتگو کی وہ قیامت کی چاشنی بھی ہے جو لکھنؤ اور بمبئی کی آمیزش سے پیدا ہوئی ہے اور اظہار کی وہ بے پناہ بے باکی بھی ہے جو کسی مصنف کے یہاں صرف اس وقت آتی ہے جب وہ زندگی کی عدالت میں صرف سچ اور سچ کے سوا کچھ بھی نہںی بولنے کا خطرناک فیصلہ کرلے۔