تحقیق کے طریقے

550.00

دستیاب نہیں ہے

دیگر تفصیلات

Tehqeeq ke Tariqe

by Prof. Nisar Ahmed Zubairi

دیباچہ

پہلا باب: تحقیق کیا اور کیوں؟
تحقیق اور انسان، بنیادی مقاصد، سائنسی نقطۂ نظر کی ضرورت تحقیق کیا ہے؟ علوم عمرانی میں تحقیق، تحقیق عمرانی کے خاص مسائل، درستگی اور اعتبار، درستگی کی چھ اقاسم: ظاہری درستگی، معیارکی درستگی، مشتملات کی درستگی، تصور کی درستگی، داخلی درستگی، بیرونی درستگی، اعتبار کا مفہوم، تحقیق عمرانی اور ترقی
دوسرا باب: سائنسی نقطۂ نظر
سائنسی آگہی کی تیرہ خصوصیات، سائنس کا منظم و مرتب ہونا، منطقی ہونا، تجربی مشاہدے اور پیمائش پر مبنی ہونا، وجدان اور عقیدے وغیرہ سے مختلف ہونا، تصدیق کے قابل ہونا، اچھے بڑے کی تمیز سے بالاتر ہونا، دہرائے جانے کے قابل ہونا، عمومی ہونا، عارضی اور قابل تبدیلی ہونا، ماہرین کے درمیان قابلِ اتفاق ہونا، کمیتی یا عددی ہونا، قابل پیشن گوئی ہونا اور معروضی ہونا، شک، مفروضہ، تصدیق، تحقیق کے لیے مسئلے کا تعین اور دوسرے مرحلے، تصدیق، تحقیق عمرانی اور سائنس، سائنٹفک میتھڈ کی بحث۔
تیسرا باب: تحقیق کی اقسام
سائز، وقت، مقصد اور تجزیے کی کیفیت کے اعتبار سے تحقیق کی آٹھ اقسام: وسیع اور خرد نمونہ جاتی اور حلقہِ جاتی تحقیق، بنیادی تحقیق، اطلاتی تحقیق، عددی اور کیفیتی تحقیق، سات دیگر اقسام: بیانیہ، تقابلی اکتشافی، سببی برائے آزئشِ نظریہ، برائے نظریہ سازی، شراکتی، عملی۔
چوتھا باب: بنیادی اصطلاحیں:
تصورات، تصورانےکا عمل، متیغرات، تعمیم، مفروضہ، نظریہ، تجربیت، عملی تعریفات، مثالیہ، طریقہ کار، ثابتہ، متعلقہ مواد کا جائزہ۔
پانچواں باب: پیمائش
پیمائش کی سطحیں: اسمی ترتیبی، تناسبی، وقفی، حقیقی اور مصنوعی صفر، شرح بندی کے پیمانے، لِکرٹ، معنوی تفرق، تھرسٹن، گٹ مین، اسکیلوگرام۔
چھاٹا باب: عمل تحقیق:
عمل تحقیق کے پانچ اہم مرحلے: مسئلے کا تعین اور مفروضے کی تشکیل، طریقۂ کار، معطیات کی تحصیل معطیات کی جدول بندی اور نتائج کا وصول، تجزیہ اور بحث، تجزیے کے لیے چھ اقدامات: مفروضے کی جانچ، نظریات اور مفروضے کے درمیان تعلق، نتائج کے استخراج کا قرینہ، مطالعہ کی کمزوریاں، مزید کام کے لیے تجاویز، دوسرے تحقیق طلب گوشوں کی نشاندہی، نوعیت اور تقاضے۔
ساتواں باب: مفروضہ
مفروضہ کیا ہے؟ مفروضہ اور تسلیمہ مفروضوں کی مثالیں، مفروضے کے فوائد، تحقیق کے مختلف طریقے اور مفروضے، مفروضوں کی اقسام: لانسبت، ارتباطی، سمتی، سببی، سوالیہ، اچھے مفروضے کی خصوصیات: تجربی ہونا، محدود ہونا، عمومی ہونا، قرین قیاس ہونا قابل آزمائش ہونا، مفروضے کی آزمائش: قانون، اتفاق قانونِ منفی اتفاق، استخراجی منطق، استقرائی منطق، دونوں میں خاص خاص فرق، شماریات کا استعمال۔
آٹھواں باب: تاریخی تحقیق
تحقیق اور تاریخ، تاریخی تحقیق کیا ہے؟ وسیع اور خرد تاریخی تحقیق خط زمانی و مکانی، تاریخی تحقیق کی چار اقسام: بینیہ، تقابلی، کیفی اور کیتی (عددی)، موضوع کا انتخاب تاریخی مواد کے ماخذ، مواد کاجائزہ، بیرونی جائزہ، داخلی جائزہ، ابتدائی ذرائع، ثانوی ذرائع، احتیاطیں، مسائل۔
نواں باب: مساحت کا طریقہ
KAP مساحتیں، مساحت کی اقسام: نمونہ جاتی، عرصہ جاتی، حلقہ جاتی، رجحانی، دیگر اقسام: بینیہ، ارتباطی، سببی، مساحت کی تعریف سوالنامہ سازی، اندیشوں کا سدباب، مطالعے کی موزونیت، سوالات کی قسمیں، وابستہ سوالات، قالبی سوالات، سوالنامے بنانے میں امکانی غلطیاں، الفاظ کی سطح، آزمائش ماقبل، معطیات جمع کرنے کے مختلف طریقے: بریدی سوالنامہ، انٹرویو، ٹیلی فون انٹرویو، بذریعہ کمپیوٹر، مساحت کے فوائد اور محاورات۔
دسواں باب: نمونہ بندی
نمونہ بندی کیوں؟ تعریف، نمونہ بندی کے فوائد، مکمل فہرست، نمونے کا سائز، سائز متعین کرنے کے چار طریقے، شماریات کی مدد سے نمونے کاسائز متعین کرنا، خطا نمونہ بندی، برابر اور نابرابر امکان کی نمونہ بندی، اتفاقی، تربیتی، طبقاتی، گروہی، سہولتی، تناسبی، پہلوئیہ، تدریجی، نمونہ بندی، کب کونسا طریقہ؟
گیارہواں باب: تجزیۂ مشتملات
افادیت اور استعمال کی مثالیں، تجزیۂ مشتملات کیا ہے؟  مناسب موضوعات، اہم نکات، مقاد اور اہمیت، تحقیق کے لیے اقدامات، موضوع کا تعین اور مفروضہ قائم کرنا، کائناتِ تحقیق کی تعریف کرنا، نمونہ منتخب کرنا، تجزیے کی اکائی طے کرنا، زمرے بنانا، پیمائش کی سطح طے کرنا، معطیات جمع کرنا، رمز بندوں کے درمیان اعتبارنکالنا، تجزیہ اور نتائج کی وضاحت کرنا، تجزیہ مشتملات کے اہم مسائل: نمونہ بندی، تمام تر اور اختصاصی زمرے، مشہور مثالوں کےموضوعات، محدودات۔
بارہواں باب: عصری اکائی کامطالعہ
اکائی کے مطالعے اور تاریخی تحقیق میں فرق، تعریف، مطالعے کا طریقہ معلومات کے ذرائع، دستاویزات، ماقاتیں، مشاہدہ، انفعالی اور اشتراکتی مشاہدہ، ذاتی اشیا استعمال، اہم معطیات جمع کرنے کے مسائل،معطیات کا تجزیہ کرنے کے تین رویے: تشریحی،ساختی،فکری،لکھنے کا طریقہ، محدودات، فوائد۔
تیراہواں باب: اختیاری طریقہ
تجربہ کیا ہے؟ تجربے کی پانچ خصوصیات، حقیقی تجربہ، میدانی یا قدرتی تجربہ، فوائد، نقصانات،مماثل گروہ سازی، بے نظمیت، کلاسیکی تجربہ، دوسرے طریقے: یک مشقی، یک گروہی،سولومن کا چار گروہی تجربہ، عواملی طریقہ کچھ مثالیں، بنیادی تصورات، شعبۂ ابلاغ عامہ جامعہ کراچی میں ایک تجربہ، اثر کی علاحدگی۔
چودھواں باب: ابتدائی شماریات
تعریف اور فوائد، تعددی تقسیم،مرکزی رجحان کے پیمانے: اوسط حسابیہ۔ وسطانیہ، تکراریہ، ان پیمانوں کا تقابل، معیاری انحراف، گراف:  رجحانی گراف سلاخی، پائی پولی گن اور ہسٹوگرام گراف سے پیشن گوئی، ارتباط پیئرسن پروڈکٹ مومینٹ رینک آرڈر اور Yules Q ارتباط، ارتباط کی وضاحت کا طریقہ، رجعت،کائی اسکوائر، ٹی ٹیسٹ اور اس کا استعمال زیڈ ٹیسٹ ، نارمل کرد یک نہجی تجزئیہ انحراف۔
پندرہواں باب: شماریاتی پیکج برائے علوم عمرانی:
SPSS کا تعراف، سوالنامہ سازی میں SPSS کا اہتمام، ڈیٹا فیڈ کرنا، تعدد معلوم کرنا، گراف بنانا، ارتباط نکالنا، خطی رجعت کائی، اسکوائر، ٹی ٹیسٹ، یک نہجی تجزیہ انحراف۔
سولہواں باب: مقالے کی تحریر
Thesis and Dissertation، ابواب: پہلا- تعارف، دوسرا مسئلہ زیر تحقیق، تیسرا متعلقہ مواد کا مطالعہ، چوتھا نظری اساس، پانچواں طریقہ کار، چھٹا جدول سازی اور نتائج، ساتواں، تجزیہ اور تبصرہ، سیاق و سباق،موزوں نظریات، دوسروں کے خیالات کے حوالے، منطق کا استعمال، لکھنے کا طریقہ، حوالہ جات اور وضاحتیں، فٹ نوٹ، کتب حوالہ،دیگر حوالے کتابیات، ویبلوگرافی۔
ضمیمہ جات
تحقیقی پرچہ لکھنے کا طریقہ – ایک مثال
فرہنگ
کتابیات

 

 

مزید تفصیل

وزن500 g
قسم

ہارڈ کور

اشاعت

2016

صفحات

510

سائز

Demy