وارث علوی کی افسانوی تقنید-ایک جائزہ

350.00

مصنف

: شاہ فیصل

پبلیشر

: کتابی دنیا

دیگر تفصیلات

Waris Alvi Ki Afsanvi Tanqeed Ek Jaiza

by Shah Faisal

وارث علوی اردو میں فکشن تنقید کے میدان میں ایک مستقل عنوان کی حیثیت رکھتے ہیں۔ انھوں نے فکشن تنقید بالخصوص افسانے کی تقنید میں نظری اور عملی دونوں اعتبار کے بیش بہا اضافے کیے ہیں۔ انھوں نے شعری تقنید کے عملی نمونے بھی پیش کیے ہیں، نظریاتی تنقید کے مسائل پر بھی لکھا ہے تاہم فکشن تنقید بالخصوص افسانے کی تنقید ان کا خاص میدان ہے اس سلسلے میں انھو ںنے اردو کے بہت سے افسانوں کے لاجواب تنقیدی جائزے پیش کیے ہیں۔ انھو ںنے افسانوی متن کے ان نہاں خانوں تک پہنچنے کی کوشش کی ہے جہاں تک عموماً دوسرے نقادوں کی رسائل ممکن نہیں ہوسکی ہے۔ اس کی وجہ یہ بھی ہے وہ ادب بلکل افسانوی ادب کا ایک منفرد شعور رکھتے ہیں۔

شاہ فیصل ایک اچھے تحقیقی اور تنقیدی ذہن کے مالک ہیں۔ وہ محنت اور لگن پر یقین رکھتے ہیں۔ ان کی زبان نہایت سادہ اور غیر مبہم ہے جو ایک اچھے نقاد اور محقق کی لازمی صفت ہوتی ہے۔ اردو ادب میں ایک نوجوان ادیب، نقاد اور محقق کا استقبال باعث مسرت ہے۔

مزید تفصیل

وزن250 g
قسم

ہارڈ کور

اشاعت

2014

صفحات

299

سائز

Demy