دیگر تفصیلات
Yahudi Ki Ladki
یہ ڈراما آغا حشر نے ۱۹۱۰ء اور ۱۹۱۱ء کی درمیانی مدت میں اپنی کمپنی ’دی گریٹ الفریڈ کمپنی حیدرآباد‘ کے لیے لکھا تھا۔ چنانچہ یہ پہلی بار اسی کے اسٹیج پر پیش ہوا۔ بعد میں اسے مختلف اوقات میں ’مشرقی ستارا‘ اور ’وفا کی پتلی‘ کے نام سے بھی اسٹیج کیا گیا۔ یہ ان کے چند مقبول ترین ڈراموں میں سے ایک ہے، جس پر بعد میں فلم بھی بنی۔
اس ڈرامے میں انھوں نے رومنوں کے ان مظالم کی داستان بیان کی ہے جو انھوں نے یہودیوں کے ساتھ روا رکھے تھے۔