ظہیر انور: فن اور فنکار

320.00

مصنف

: شکیل الزماں حبیب

پبلیشر

: عرشیہ پبلی کیشنز

دیگر تفصیلات

Zaheer Anwar Fun aur Funkar

by Shakee Uzzam Habib

عہد حاضر میں اردو ڈراما نگاروں کی فہرست خاصی طویل ہے، مگر معیاری ڈراما نگار کمیاب ہیں۔ البتہ ظہیر انور ایک ایسا نام ہے کہ خواہ ہم کتنی سختی سے احتساب کریں کمیاب ڈراما نگاروں کی فہرست میں انھیں رکھنا ہی پڑے گا۔ وہ صرف ڈراما نگاری نہیں بلکہ ڈرامے کے کامیاب نقاد، ڈائریکٹر اور اداکار بھی ہیں۔

ان کے اندر پیش کش اور اسٹیج کرافت کی مکمل سمجھ ہے۔ ان کے ڈراموں میں روح عصر جاری و ساری ہے اور جس ادب میں روح عصر ہوگی اس کی خوشبو گزرتے وقت کے ساتھ بڑھتی اور مسام جاں کو معطر کرتی رہے گی۔ وہ مغربی ڈرامےکے جدید رجحانات سے بھی پوری طرح واقف ہیں، ساتھ ہی پیش کش میں ہونے والے جدید مغربی تجربات پر بھی گہری نظر رکھتے ہیں۔

انھوں نے اپنے ڈراموں میں ڈرامائی عناصر اور پیش کش کے جدید طریقہ کار کو بہت خوبصورت انداز میں ہم آمیز کیا ہے۔ اس میدان میں انھوں نے عمر عزیز کا بڑا حصہ صرف کیا ہے۔ انھیں ڈرامے سے جنون کی حد تک لگاؤ ہے۔

پروفیسر محمد شاہد حسین

مزید تفصیل

وزن 400 g
قسم

ہارڈ کور

اشاعت

2014

صفحات

458

سائز

Demy