دیگر تفصیلات
Rooh-e-Anees
by Syed Masud Hasan Rizvi Adeeb
انیس کے منتخب مرثیوں پر مشتمل پروفیسر مسعود حسن رضوی ادیب کی یہ کتاب پہلی بار ۱۹۳۱ء میں شائع ہوئی تھی۔ اس وقت مراثی انسی کی صرف نول کشوری جلدیں دستیاب تھیں، ان جلدوں میں چھپنے والے مرثیوں کے متن میں بہت سے غلطیاں تھیں۔ مرثیے سے دلچسپی رکھنے والے قارئین کو غلط خوانی سے بچانے کے لیے مرتبہ نے ضروری سمجھا کہ ان مرثیوں کے متن کو ان کی ممکنہ صحت کے ساتھ پیش کیا جائے۔
مرثیے سے خصوصی دلچسپی کے سبب مرتبہ نے رثائیات و انیسیات کو اپنی تحقیق کے ایک مستقل موضوع کے طور پر اختیار کیا اور صنف مرثیہ اور انیس سے متعلق کئی اہم کتابیں تصنیف کیں۔ پیش نظر کتاب انھیں اہم کتابوں میں سے ایک ہے۔