اردو اکادمی دہلی

Urdu Academy Delhi – 1980 میں محترمہ اندرا گاندھی کی ہدایت اور ایماء پر دہلی میں اردو اکادمی کے قیام کا اعلان کیا گیا۔ اردو اکادمی ،دہلی کی تشکیل سے اس صوبہ میں اردو کی ترقی کے نئے امکانات روشن ہوئے۔ اس کے بنیادی ماقصد میں دہلی شہر کی ادبی تاریخ کے احوال کو اس کی ثقافتی اور سماجی زندگی کے مختلف پہلوؤں سے متعلق دستیاب تاریخی اور دستاویزی مواد کو مرتب کرکے کتابی صورت میں محفوظ کرنے کی سرگرمی خاص طور سے شامل کی گئی۔ دہلی میں اردو کے قدیم مخطوطات اور مسودات کی بازیابی  حفاظت اور اشاعت کی طرف بھی اکادمی نے توجہ دی۔

کل ہند سطح کی ادبی و شعری محفلوں ، سیمنار، انعام و اعزاز اور ’’ایوان اردو‘‘ اور ’’امنگ‘‘ جیسے مقبول عام ماہانہ رسالوں اور اہم موضوعات پر معیاری کتابوں کی اشاعت نے اردو اکادمی  دہلی کو دوسری اردو اکادمیوں سے ممیز اور ممتاز بنادیا۔

Showing all 3 results

Showing all 3 results