برف بگھلنے تک…

200.00

عبدالقدیرصدیقی80 کی دہائی کے اورائل میں میرے ہم عصر رہے اور میں نے انھیں ایک پُرجوش نوجوان کے طور پر لکھتے دیکھا۔ اردو میں ان کے افسانے ’شمع‘، ’بیسویں صدی‘، ’روبی‘، ’کہکشاں‘ جیسے معروف رسائل میں شائع ہوئے۔ انھوں نے ’واقعات‘ ڈائجسٹ میں 12 مختصرناول لکھے۔ ان کے پہلے مختصر کہانی کا مجموعہ ’’سوکھے پیڑکادرد‘‘ کو مہاراشٹر اسٹیٹ اردو اکیڈمی سے پہلا انعام ملا۔ انھوں نے انگریزی زبان میں مختصر کہانیاں بھی لکھیں جو سنڈے ٹائمز فری پریس جنرل، ناگپور ٹائمز، یوتھ ٹائمز میں شائع ہوئیں۔ 1994 تک اردو اور انگریزی افسانہ نگاری میں خوب نام کمایا۔ ان کاادبی کیریئر 1999 سےامریکہ ہجرت کےبعدجمودکاشکارہوگیا۔ امریکہ میں انھوں نے صحافت کا آغاز کیا اور مقامی اخبار انڈیا پوسٹ کے لیے بطور اےکیوصدیقی کام کیا۔ 2024 میں عبدالقدیر صدیقی کی ریسرچ کتاب ’’دی سیکریٹس آف گاڈ‘‘(The Secrets of God) شائع ہوئی اور اسے عالمی سطح پر سراہا گیا ۔ یہ کتا ب Amazon کے علاوہ ساری دنیا کے پبلشرز کے ویبسائٹ پر دستیاب ہے۔
ایک طویل غیر حاضری کے بعد وہ اس ایڈیشن میں مرتب کردہ اپنی نئی کہانیوں کے ساتھ واپس آئے ہیں۔ پیشہ ورانہ زندگی میں صدیقی نے ایئرانڈیا ممبئی اور حیدرآباد کے لیے کام کیا ہے۔ انھوں نے ناگپور یونیورسٹی سے انگریزی ادب میں ماسٹرس ڈگری حاصل کی، کے سی کالج ممبئی سے جرنلزم میں ڈگری اور سینٹرل انسٹیوٹ آف انگلش اینڈ فارن لینگویج حیدرآباد سے ماڈرن عربی میں ڈپلو مہ حاصل کیا ۔ان دنوں وہ امریکہ کے شہر شکاگو میں مقیم ہیں۔
ساغر صدیقی
ادیب صحافی ، مصنف کتاب ’’دروازہ ‘‘

مصنف

: عبدالقدیر صدیقی

پبلیشر

: کتاب دار پبلی کیشنز

دیگر تفصیلات

Barf Pighalne tak…

(short stories)

By Abdul Quadeer Siddiqui

فہرست

پیش لفظ 9
۱- وہ کون تھی؟ 11
۲- اندیشہ 33
۳- دوسری عورت 39
۴- دیوالی کی وہ شام 52
۵- قید تنہائی 57
۶- گرین کارڈ 72
۷- عید کی فکر 85
۸- برف پگھلنے تک… 91
۹- بہروپیا 99

مزید تفصیل

وزن1000 g
قسم

پیپر بیک

اشاعت

2026

صفحات

112

سائز

Demy