ننگا شاہ (افسانے)

300.00

شاداب رشید کی ایک پہچان تو ساجد رشید مرحوم کے صاحبزادے کی ہے اور دوسری نیا ورق’ کے مدیر کی۔
ساجد رشید کی اچانک موت کے بعد کم عمری ہی میں جس خوش اسلوبی سے شاداب رشید نے اپنی دوسری ذمہ داریوں کے علاوہ نیا ورق کے ادارت کی باگ دوڑ سنبھالی ، وہ کسی تبصرے کی محتاج نہیں ہے۔
نیا ورق کے مدیر کے علاوہ شاداب رشید کی اصل پہچان ایک افسانہ نگار کی ہے۔ گذشتہ دہائی میں بمبئی کے افسانوی منظر نامے پر جو افسانہ نگار نمودار ہوئے اُن میں ایک اہم نام شاداب رشید کا ہے۔ سہ ماہی نیا ورق کے اولین شمارے سے سرورق پر ایک ٹیگ لائن نمایاں طور پر شائع ہوتی رہی ہے قلم کار اور قاری کے درمیان ایک پل ، نیا ورق کی طرح شاداب رشید کے افسانے بھی معاصر عہد کے ثقافتی زوال ، سیاسی استحصال، معاشی و ذہنی انتشار کے باوجود قاری اور قلم کار کے درمیان رابطے کا ایک معنی خیز پل کی تعمیر و تشکیل کرتے ہیں۔ اُن کے افسانوں کی معنویت اسی سچائی میں عیاں اور نہاں ہے۔
. محمد اسلم پرویز

مصنف

: شاداب رشید

پبلیشر

: عرشیہ پبلی کیشنز

دیگر تفصیلات

NANGA SHAH

(short stories)

By Shadab Rashid

۱- کوڑا -کِرکٹ
۲- ننگا شاہ
۳- خواہش
۴- وظیفہ
۵- تالاب کے مینڈک
۶- چوتھا سوال
۷- کتابستان
۸- وہ دونوں
۹- قیامت کی نشانی
۱۰- ناقابلِ اعتراف
۱۱- مجبوری
۱۲- ناول
۱۳- چھپکلی

مزید تفصیل

وزن1000 g
قسم

ہارڈ کور

اشاعت

2024

صفحات

192

سائز

Demy