دیگر تفصیلات
Azazeel
by Yaqoob Yawar
پیشِ نظر تحریر ایک ادبی ناول ہے جہاں مجاز ہمیشہ حقیقت پر سبقت رکھتا ہے۔ اسے مذہبی، تاریخی یا تحقیقی نقطۂ نظر سے نہیں پڑھا جانا چاہیے۔ اس میں بیان کردہ واقعات تخیل کی رہ نمائی میں وجود پذیر ہوئے ہیں۔ ہمارے دنیا کے معلوم یا نامعلوم حقائق سے ان کا کوئی علاقہ نہیں۔
جیسا کہ اس کے نام سے واضح ہے، یہ ناول عزازیل کے سوانح حیات پر مبنی ہے۔ ہر باشعور قاری جانتا ہے کہ اس تعلق سے ہمارے پاس معتبر مواد برائے نام ہے۔ تھوڑا بہت جو مواد ملتا ہے وہ بائبل (انجیل و توریت کا مموعہ) اور قرآن کریم میں ہے، اور کسی ناول کی تخلیق کے لیے یہ مواد بہرحال ناکافی ہے۔ ادب کی دنیا میں عزازیل کا کردار پہلے بھی کچھ لکھنے والوں کو اپنی طرف متوجہ کرتا رہا ہے۔ ملٹن اور اقبال کے نام فوری طر پر سے ذہن میں آتے ہیں۔ جنھوں نے اس منفی کردار کے مثبت، مفید اور کار آمد پہلوؤں کو نمایاں کرنے کی کوشش کی ہے۔ یہ کوشش بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔