دیگر تفصیلات
Chhupa Hua Khazana
by Saeed Marghub Ahmed
’چھپا ہوا خزانہ‘ میں ایک ایسے پراسرار خزانے کا ذکر ہے جو دھارا گول نام کے ایک گاؤں میں چھپا ہوا ہے۔ اس خزانے کی چابی ایک نقشہ ہے جو مرتیونجے کے قبضے میں ہے۔ اس سے پہلے اس کے والد اور دادا بھی اس کی تحریر پڑھنے کی کوشش کرچکے ہیں۔ لیکن کسی کو اس میں کامیابی نہیں ملی۔ انھوں نے اپنا تمام وقت اس نقشے کو تلاش کرنے میں لگادیا اور کوڑی کوڑی کو محتاج ہوگئے۔ لیکن مرتیونجے نے خزانہ حاصل کرنے کی ٹھان لی۔ وہ ایک سنیاسی کا پیچھا کرتا ہے جس کے بارے میں اس کا خیال ہے کہ اس نے وہ نقشہ چرالیا ہے اور پیچھا کرتے کرتے وہ دھارا گول پہنچ جاتا ہے۔