دیگر تفصیلات
Dadaji
by Saeed Marghub Ahmed
’داداجی‘ نین جور کے بابو کیلاش چندرکی کہانی ہے جو اپنی فضول خرچی کی بنا پر بے حد غریب ہوجاتے ہیں اور ان کو اپنی کوٹھی چھوڑ کر کوکلکاتا میں مقیم اپنی پوتی کُسم کے ساتھ رہنا پڑتا ہے۔ کیلاش بابو زمین داری کا اپنا سنہرا دور نہیں بھول پاتے اور بسا اوقات اس کاذکر کرتے ہیں۔ ہر شخص کیلاش بابو کا دل دادہ ہے لیکن مصنف کو وہ مغرور اور شیخی خور لگتے ہیں جس کی وجہ سے وہ ان کو پسند نہیں کرتا۔ وہ ان کو بے وقوف بنانے کے لیے ایک چال چلتا ہے۔ اس کو تو کیلاش بابو کو بے وقوف بنانے میں بڑا مزہ آتا ہے لیکن کُسم یہ سب دیکھ کر بہت افسردہ ہوجاتیہے۔