دیگر تفصیلات
Easy Quran Wa Hadees
A Complete Database and Search Engine of Quran and Hadees
Download Easy Quran wa Hadees Complete software FREE.
قرآن مجید کے تراجم و تفاسیر بمعہ احادیث کی اہم ترین کتب کمپیوٹر پر سرچ کی سہولت کے ساتھ دستیاب ہے۔ موجودہ قرآن مجید کے تقریباً ڈیڑھ سو سے زائد تراجم و تفاسیر معہ لفظی تراجم، قرآن گرامر و دنیا کے مشہور قراء کی تلاوت شامل ہیں۔ اس کے علاوہ مصباح القرآن جسمیں رنگین قرآن مجید ، رنگین اردو عبارتی ترجمہ ، رنگین لفظی ترجمہ اور قرآن شریف کے الفاظ جو اردو میں بھی کسی طرح مستعمل ہیں تفصیل دی گئی ہے۔ جس سے قرآن سمجھنے میں آسانی ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ 2700 سے زائد موضوعات قرآنی مکمل قرآنی آیت کے ریفرینس کے ساتھ شامل ہیں۔ ان کثیر تراجم و تفاسیر کو تین حصوں تفاسیر اولیٰ (انیسوی صدی سے قبل) ، تفاسیر وسطیٰ (انیسوی صدی کے دوران) اور تفاسیر موجودہ (موجودہ صدی) میں تقسیم کیا گیا ہے جو ان ادوار میں تصنیف کی گئی تھیں۔ اس کے علاوہ تفاسیر اہل تشیع بھی شامل کی گئی ہیں جو موڈ ریسرچ سلیکٹ کرکے دیکھی جاسکتی ہیں۔
احادیث کی سب سے مستند سترہ کتب (مع مکمل صحاح ستہ) و (مکمل کتب تسعہ) شامل ہیں۔ اس میں تمام احادیث کا عربی متن بمعہ اعراب و بغیر اعراب شامل ہیں۔ ان تمام احادیث کتب کا انگلش ترجمہ بھی شامل ہے۔ بخاری شریف ، سنن ابوداؤد، سنن ابن ماجہ، سنن نسائی رنگین بھی شامل ہیں۔ 8600 سے زائد موضوعات حدیث مکمل احادیث کے ریفرینس کے ساتھ شامل ہیں۔ احادیث کے تمام راویوں اور انکی روایت کردہ تمام احادیث شامل ہیں جو ایک کلک کے ساتھ دیکھی جاسکتی ہیں۔ مکررات احادیث (وہ احادیث جو ایک سے زائد ہیں چاہے کسی بھی کتب میں ہوں) کی تفصیل ہر حدیث کے ساتھ شامل ہے۔ ہر حدیث کا موضوع / موضوعات دیئے گئے ہیں اور ہر موضوع سے متعلق تمام احادیث ایک کلک کے ساتھ دیکھی جاسکتی ہیں۔ تشریح احادیث کی کتاب مشکوہ شریف بھی شامل ہے۔
مہتمم جامعہ اشرفیہ جناب مولانا محمد عبیداللہ صاحب(مرحوم و مغفور)، موجودہ مہتمم جناب مولانا حافظ فضل الرحیم صاحب، مولانا حافظ اجود عبید صاحب(ناظم شعبہ حفظ و ناظرہ جامعہ اشرفیہ لاہور)، محمد آصف شیخ اس کارخیر میں شریک رہے۔
جناب ہارون احمد صاحب اور جناب اسرار احمد صاحب جنہوں نے اس پورے سوفٹ وئیر کی بلا معاوضہ پروگرامنگ کی۔
جناب ظفر اقبال جنجوعہ صاحب ، فیصل الرحمٰن صاحب نے اس کے تراجم ، تفاسیر و احادیث کے ڈیٹابیس کرنے پر کوشاں رہے ہیں۔
عبدالعلیم ادارہ AFQS