دیگر تفصیلات
Karwe Karele
by Sarwat Khan
آج ذیلی کلچر، گاؤں، درخت، بچہ، عورت سیاست کی تیزابی بارش کی زد میں ہیں۔ آدبی باسیوں کا سامنا آج جس نوع کی انسانیت کش سیاست اور استحصالی قوتوں سے ہے ان کی بقا اور جدوجہد کا مقامی بیانیہ ثروت خان کے دوسرے ناول کڑوے کریلے میں بلاغت کی نئی راہوں اور اسالیب کی قوشّ قزح کا اشاریہ بنا ہے۔ جس دیہی خلقیے کا استعارہ اور جس آدبی باسی سماج سے وابستہ عورت کے وجود کا محاکاتی بیانیہ ناول میں خلق کیا گیا ہے۔ وہ دنیا کی ہر عورت کے وجود کی کراہ کا اظہاریہ بن گیا ہے۔ ہمارے ملک کے نظر انداز ذیلی کلچروں، آدی باسیوں جنگل، درخت، گاؤں، دیسی زبانوں، رسم و رواج، ندیوں) کے سکھ دکھ، ان کی خودی کے تحفظ کے لیے ایک عورت کا مقتدرہ سے جنگ کےپس منظر میں ’کڑوے کریلے‘ معنیاتی موضوع اور پیش کش کی سطح پر اردو کا ایک اچھوتا ناول بن گیا ہے۔
ادارہ