دیگر تفصیلات
Kuliyat-e-Shakeel Badayuni
شکیل بدایونی اردو کے مقبول شاعر تھے۔ نوجوان نسل ان کو زیادہ تر فلمی گیتوں کے حوالے سے جانتی ہے لیکن انھیں شاید اس کاعلم نہیں کہ وہ ایک کامیاب غزل گو بھی تھے اور اپنے منفرد اشعار اور ترنم کی وجہ سے مشاعرے لوٹ لیا کرتے تھے لیکن جب انھوں نے فلم لائن میں قدم رکھا تو ان کی غزل گوئیہ کی رفتار قدرے دھیمی پڑگئی اور ان کی توجہ زیادہ تر گیت نگاری کی طرف ہوگئی۔