دیگر تفصیلات
Note Book
by Saeed Maghub Ahmed
’نوٹ بک‘ ایک جذباتی کہانی ہے جس میں بچوں کی شادی کے مضر اثرات اور لڑکیوں کو تعلیم سے آراستہ کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا ہے۔ اوما ایک ننھی بچی ہے جس کو پڑھنے لکھنے کا بہت شوق ہے اور وہ یہاں وہاں ہر جگہ کیل کانٹے بناتی پھرتی ہے۔ ایک دن اس کے بڑے بھیا اس کو ایک نوٹ بک تحفے میں دیتے ہیں اور وہ اس میں اپنے خیالات لکھنے لگتی ہے۔ پیارے موہن کے ساتھ اس کی شادی ہوجاتی ہے اور وہ شادی کے وقت نوٹ بک اپنے ساتھ سسرال لے جاتی ہے۔ اس کو یہ خیال بھی نہیں رہتا کہ اس کے سسرال والے لڑکیوں کی تعلیم کے سخت خلاف ہیں۔