دیگر تفصیلات
Tarikh-e-Khwaja Khwajgaan
by Shamsi Tahrani
’تاریخِ خواجۂ خواجگان‘ آپ کے پیشِ نظر ہے جو سیرتِ محمدی کے اخلاقی پہلو سے صوفیائے اسلام، روحانی سلاسل کی تنظیم اور خواجۂ خواجگان کے مبارک حالات تک ایک دستاویز کا درجہ رکھتی ہے۔ کتاب کے مصنف شمسی طہرانی صوفیانہ ادب پر گہری نظر رکھتے ہیں۔ ان کی اس تاریخی تصنیف کے مشمولات کی پذیرائی ممتاز دانشوروں اور انجمنِ سید زادگان درگاہ شریف اجمیر کے ذمہ داروں نے بہت اچھے الفاظ میں کی ہے۔