دیگر تفصیلات
Asaan Arooz aur Nikat-e-Shairi
by Sarwar Alam Raz Sarwar
یہ کتاب علمِ عروض میں کسی اجتہاد و اختراع یا نویدِ نو کی عَلم بردار نہیں ہے۔ اس میں نہ تو کوئی نیا عروضی نظام پیش کیا گیا ہے اور نہ ہی عروض کے مروّجہ اصول و قواع سے کسی سطح پر تعرض یا اختلاف کیا گیا ہے۔ گویا اس کتاب میں علم عروض سے متعلق کوئی باغیانہ یا انقلابی کوشش نظر نہیں آئے گی۔
اس کتاب میں عروضی تفصیلات کو اُن کی منطقی ترتیب میں اس طرح پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے کہ ایک موضوع سے دوسرا موضوع خودبخود پیدا ہوتا رہے اور چراغ سے چراغ جلنے کی سی کیفیت آحر تک قائم رہے۔