دیگر تفصیلات
Ghayeb Dimagh Science daan
(The Absent Minded Scientist)
by Naseem Ahmed
جیسا کہ عنوان سے ظاہر ہے نیل منی بابو ایک غائب دماغ سائنسداں ہیں جن کو کوئی بھی بات یاد نہیں رہتی اور وہ بات بات پر ہنگامہ کھڑا کردیتے ہیں اور اس کے لیے دوسروں کو ذمہ دار مانتے ہیں۔ کسومی کو وہ ایک آنکھ نہیں بھاتے لیکن اس کے دادا اپنے عقل مند سائنسداں دوست کے دل دادہ ہیں۔ اس کہانی میں ان واقعات کا ذکر ہے جن سے نیل منی بابو کی غائب دماغی ظاہر ہوتی ہے۔ ان میں قلم یا چپل کے کھونے کے معمولی واقعات پر پورے گھر کو سر پر اٹھا لینا ایسے واقعات ہیں جن کو پڑھ کر ہنسی کے فوارے چھوٹتے رہتے ہیں۔