رحمن عباس

Rahman Abbas- رحمن عباس بھارت کے ایک اردو ناولنگار ہیں۔ رحمن عباس کا پہلا ناول نخلستان کی تلاش 2004ء میں شائع ہوا جو بیسویں صدی کی آخری دہائی میں ہوئے فسادات ،بابری مسجد کی مسماری اورممبئی بم دھماکوں کے پس منظر اُس وقت کے نوجوانوں کے اندر جاری طوفان کو پیش کرتا ہے۔ اِس ناول پر 2005ء میں فحاشی کا مقدمہ درج ہوا تھا جو دس سال بعد 19 اگست 2016ء کو ختم ہوا ۔

ایک ممنوعہ محبت کی کہانی رحمن عباس کا دوسرا ناول ہے۔ نامور نقاد گوپی چند نارنگ نے اس ناول کو ایک ’ کثیر الجہات ناول‘ کہا ہے جبکہ وارث علوی نے ناول میں موجود ’ سینس آف ہیومر‘ کو سراہا ہے۔ 2011ء میں ’یونی ورسل سوسائٹی فار پیس اینڈ ریسرچ ‘ (اورنگ آباد) نے اِس ناول کو قومی اعزاز برائے ادب سے نوازا۔

رحمن عباس کے یہ تینوں ناول ’تین ناول‘ کے عنوان سے 2013ء میں ایک ساتھ شائع ہوئے ۔ناولوں کے علاو ہ رحمن عباس نے مراٹھی مفکر سندیپ واسلیکر کی مشہور کتاب ’یکا دشے چا شودھ‘ کا اردو ترجمہ ایک سمت کی تلاش کے عنوان سے کیا ایک کو رائٹر کے ساتھ کیا ہے۔ رحمن عباس کے تنقیدی مضامین اکیسویں صدی میں اردو ناول اور دیگر مضامین کے عنوان سے 2014ء میں کتابی صورت میں شائع ہوئے۔

Showing all 6 results

Showing all 6 results