ساجد رشید

77.00

ساجد رشید پر رحمٰن عباس کا مونوگراف ۔ رحمٰن عباس اردو کے اہم کارنی کار اور ناول نگار ہیں۔ ان کےکے چار ناول شائع ہوچکے ہیں۔

مصنف

: رحمن عباس

پبلیشر

: قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان

دیگر تفصیلات

Sajid Rashid

by Rahman Abbas

ساجد رشید(Sajid Rashid) کا شمار اردو کےاہم افسانہ نگاروں میں ہوتا ہے۔ ان کا تعلق اردو افسانہ نگاروں کی اس نسل سے تھا جو 1970 کے بعد ابھری۔ ان کے چار افسانوی مجموعے شائع ہوئے۔ ان کی دلچسپی ہندی اور مراٹھی زبان و ادب میں بھی تھی۔ ہندی میں ان کا افسانوی مجموعہ ’سونے کے دانت‘ شائع ہوچکا ہے اور مراٹھی کے مشہور ناول ’جھاڑا جھڑتی‘ کا ترجمہ انھوں نے اردو میں کیا تھا جس پر انھیں ساہتیہ اکاڈمی کا انعام برائے ترجمہ دیا گیا۔

ساجد رشید کے افسانے ’ایک چھوٹا سا جہنم‘ اور ’چادر والا آدمی اور میں‘ کے لیے انھیں کتھار ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ ساجد رشید ایک بے باک اور اصول پسند صحافی اور سوشل ورکر بھی تھے۔ انھوں نے معاشرتی، سماجی، سیاسی اور بین الاقوامی مسائل پر تقریباً چار دہائیہوں تک بے لاگ مضامین لکھے جو ’زندگی نامہ‘ کے نام سے شائع ہوچکے ہیں۔

ادبی صحافت میں ان کا کارنامہ ’نیاورق‘ تھا، جس کے وہ مدیر تھے۔ یہ بہت جلد اردو کا ایک اہم رسالہ بن گیا۔

ساجد رشید پر مونوگراف رحمٰن عباس نے تیار کیا ہے۔ رحمٰن عباس اردو کے اہم کارنی کار اور ناول نگار ہیں۔ ان کےکے چار ناول شائع ہوچکے ہیں۔

Tags : Journalist, Writer, Play Writer, Play Director, Cartoonist, Author, Novelist, Activist

ساجد رشید کے افسانے اور ان سے متعلق کتابیں

رحمن عباس کی تخلیقات

Rahman Abbas- رحمن عباس بھارت کے ایک اردو ناولنگار ہیں۔ رحمن عباس کا پہلا ناول نخلستان کی تلاش 2004ء میں شائع ہوا جو بیسویں صدی کی آخری دہائی میں ہوئے فسادات ،بابری مسجد کی مسماری اورممبئی بم دھماکوں کے پس منظر اُس وقت کے نوجوانوں کے اندر جاری طوفان کو پیش کرتا ہے۔ اِس ناول پر 2005ء میں فحاشی کا مقدمہ درج ہوا تھا جو دس سال بعد 19 اگست 2016ء کو ختم ہوا ۔

رحمن عباس کے تنقیدی مضامین اکیسویں صدی میں اردو ناول اور دیگر مضامین کے عنوان سے 2014ء میں کتابی صورت میں شائع ہوئے۔

مزید تفصیل

وزن 400 g
قسم

پیپر بیک

اشاعت

2016

صفحات

1232