زندیق

786.00

ناول جرمنی کے ماضی اور برصغیر ہندو پاک کے مستقبل کا تخلیقی سطح پر تقابلی مطالعہ ہے۔ برصغیر ہندوپاک کی اقلیتوں کو درپیش سنگین خطرات کے خلاف سنجیدہ مکالمہ ہے، نسل پرستوں، شدت پسند مذہبی تنظیموں اور فرقہ پرستوں کے ساتھ انتظامیہ اور ریاست کی ملی بھگت سے پیدا انسانی کرائسس کا احاطہ کرتا ہے۔ ناول کے کردار نئی صدی کی انقلابی اور اقداری تبدیلیوں کے پس منظر میں آزادیٔ اختیار پر بات کرتےہیں اور قاری کے سامنے وہ سوال کھڑے کرتے ہیں جن سے تہذیب، ثقافتی، مذہبی اور سیاسی شکنجوں میں زندگی گزارنے کے سبب ہم عموماً آنکھیں چراتے ہیں۔ وہیں ممتاز شاعر میراجی کی زندگی اور نظموں کو نئی جہت دینے کی کوشش کی گئی ہے۔ زندیق اردو ادب میں تخیل کی اڑان، وجودیت، رشتوں کی بوقلمونیت، کوئیر موؤؤمنٹ، کشمیر تنازعے، شناخت کے مسائل، عہد گم گشتہ کی بازیافت، مذہبی متون اور تاریخ کے تخلیقی استعمال کے ساتھ جنس اور اختیار کی آزادی کی بحث میں رزمیہ عناصر کو بروئے کار لا کر’ دیومالائی حقیقت نگاری‘ کو بطور تکنیک استعمال کرتا ہے۔

مصنف

: رحمن عباس

پبلیشر

: عرشیہ پبلی کیشنز

دیگر تفصیلات

زندیق

Zindeeq

By Rahman Abbas

رحمٰن عباس کے اب تک چار ناول شائع ہوچکے ہیں۔ یہ اُن کا پانچواں ناول ہے۔

اُن کے چوتھے ناول ’روحزن‘ پر اُنھوں ۲۰۱۸ میں ساہتیہ اکاڈمی کا ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا۔’روحزن‘ کا ترجمہ متعدد زبانوں میں ہوچکا ہے۔

اس کے علاوہ اُن کی دوسری کتابیں بھی شائع ہوچکی ہیں جو کل ملا کر ۹ ہیں۔

مزید تفصیل

وزن 400 g
قسم

ہارڈ کور

اشاعت

2021

صفحات

786