آخری سواریاں

250.00

مصنف

: سید محمد اشرف

پبلیشر

: عرشیہ پبلی کیشنز

دیگر تفصیلات

Aakhri Sawariyan

by Syed Mohammad Ashraf

سید محمد اشرف اُن خوش نصیب فن کاروں میں سے ہیں جنھوں نے اپنی پہلی سی تخلیق ’ڈار سے بچھڑے‘ سے ادبی دنیا کو متوجہ کیا، تحسین پر مائل کیا اور تعریف کو ایک حق کی طرح وصول کیا۔ ’ڈار سے بچھڑے‘ سے ’آخری سواریاں‘ تک ایک لمبا سفر ہے اور اس سفر کے اختتام تک اشرف نے زبان وبیان پر قدرت حاصل کرلی ہے۔

’آخری سواریاں‘ ناول میں خام اور معصوم عمر کے بھولے بھالے جذبات کی پیش کش کو علمِ نفسیات کی بالغ پرچھائیوں سے جحس طرح منور کیا ہے وہ خاصے کی چیز ہے اور داد کی مستحق۔ آخری صفحات سے میں جس عارفانہ صنّائی سے کجلاتی ہوئی تہذیب کا غم انگیز ذکر کیا گیا، وہ مدّتوں پڑھا جاتا رہے گا۔

’آخری سواریاں’ اردو ادب کے صفِ اول کے ناولوں میں ایک قابلِ قدر اضافہ ہے اور اپنے آپ میں ایک سنگِ میل۔

قاضی عبدالستار

مزید تفصیل

وزن 250 g
قسم

ہارڈ کور

اشاعت

2016

صفحات

209

سائز

Demy