ابراہیم جلیس کے دو سوانحی ناولٹ

300.00

’’دو ملک ایک کہانی‘‘ ابراہیم جلیس کے دکھی دل کی آواز اور داستان ہے۔ اس میں ’آپ بیتی‘، ’جگ بیتی‘، ’ڈائری‘، ’سفرنامے‘، ’کہانی‘، ’ناول‘، ’افسانے‘،’ڈرامے‘ غرض ان تمام اصناف کے رنگ و آہنگ پائے جاتے ہیں۔ اس کے تمام کردار اور واقعات سچے ہیں ۔ ابراہیم جلیس کی خوبی یہ ہے کہ اس نے حذف واضافہ سے کام نہیں لیا بلکہ اس نے اپنی بزدلی،کردار کی کمزوری، اپنی ابن الوقتی وغیرہ وغیرہ سب کچھ بلا کم و کاشت بیان کردیا ہے۔

ساجد رشید

پاکستان میں مارشل لاء لگنے کے بعد ابراہیم جلیس جیسے کئی روشن خیال ادیبوں کی دھڑپکڑ کی گئی اور اُنھیں پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت جیل میں نظر بند کردیا گیا۔  جیل میں ہونے والے تمام کرپشن ، ناانصافی اور بربریت کا نقشہ ابراہیم جلیس نے ہوبہو من و عن ہمارے سامنے پیش کردیا ہے۔ حالانکہ سیفٹی قیدی ہونے کے وجہ سے وہ بربریت کا شکار ہونے سے بچ گئے لیکن پھر بھی کئی جگہوں پر اُنھیں جو کچھ جھیلنا پڑا وہ ناقابل بیان ہے۔ پھر چاہے وہ سگریٹ کے لیے ترسنا ہو، کتاب پڑھنے کے سپاہی سے گُہار لگانا یا پھر جیلر کے سامنے بنا کپڑوں کے کھڑے ہونا۔ یہ سب کچھ ابراہیم جلیس نے نہ صرف برداشت کیا بلکہ اُسے کھل کر اپنے اس سوانحی ناول میں بیان بھی کردیا ہے۔

 

مصنف

: شاداب رشید

پبلیشر

: کتاب دار پبلی کیشنز

پبلیشر

: عرشیہ پبلی کیشنز

دیگر تفصیلات

ابراہیم جلیس کے دو سوانحی ناولٹ

Ibrahim Jalees ke 2 Swanehi Novelette

Compiled By Shadab Rashid

فہرست

دو سوانحی ناولٹ شاداب رشید 9
دو ملک ایک کہانی 33
جیل کے دن جیل کی راتیں 143

 

مزید تفصیل

وزن 400 g
قسم

پیپر بیک

اشاعت

2020

صفحات

286