دیگر تفصیلات
Iqbal Shanasi
شاعرِ مشرق کی فکر میں بہت سے تضادات ہیں جو ان کے عہد کی دین ہیں۔ ان کا مطالعہ علی سردار جعفری کی کتاب میں شامل نہیں ہے۔ اس کتاب میں صف اتنا اشارہ ہے کہ ان تضادات سے اقبال کی عظمت اور اہمیت میں کمی نہیں ہوئی۔ اس قسم کے تضادات طالسطائی کے یہاں بھی ملتے ہیں جن کی طرف لینن نے اشارہ کیا ہے اور اقبال کے عظیم ہم عصروں کے یہاں بھی عام ہیں، لیکن ان پر کام نہیں کیا گیا ہے۔
زیر نظر کتاب کے تین مقالات میں اقبال کی فکر و شعر کے اُن ترقی پسند پہلوؤں کی نشان دہی کی گئی ہے جن کے بغیر اقبال کی عظمت کا پورا راز سمجھ میں نہیں آسکتا۔