نظم کیسے پڑھیں

500.00

یہ کتاب جدید نظم کو سمجھنے کی ایک کوشش ہے ۔ اس کوشش کی ضرورت اس احساس کے تحت ہوئی کہ جدید ادب کی کہ جدید ادب کی سب اصناف میں صرف نظم ہی ہے جسے آج بھی مشکل سمجھا جاتا ہے، اور شکل سمجھ کر اس سے صرف نظر کیا جاتا ہے، اور بعض صورتوں یا نا ہے، اور بعض صورتوں میں مسترد کر دیا جاتا ہے۔ آج بھی ایسے لوگوں کی کمی نہیں جنھیں میرا جی سے لے کر ثروت حسین کی نظم مشکل و مبہم لگتی ہے۔ البتہ صاحبان ذوق کا ایک چھوٹا سا گروہ ضرور موجود ہے جو جدید نظم کو پڑھتا اور اس پر مجھ اور اس پر کبھی کبھی تفصیل سے لکھتا ہے۔
اس کتاب کی تصنیف کے پس منظر میں یہ خیال برابر کار فرما رہا ہے کہ جدید ارو د نظم بیسویں صدی کی اہم ترین جمالیاتی یافت ہے، جس کی غیر معمولی ثقافتی اہمیت بھی ہے۔ ایک ایسا سماج جس میں جدید نظم، اپنی شعریات کے ظاہر و مستور امکانات کو بروے کار لاتے ہوئے لکھی جارہی ہو، اس سے ہم کم از کم دو توقعات وابستہ کرنے میں حق بجانب ہو سکتے ہیں : فرد کی آزادی اور حقیقت تک رسائی میں بشری مساعی کا احترام ۔

مصنف

: ناصر عباس نیّر

پبلیشر

: عرشیہ پبلی کیشنز

دیگر تفصیلات

نظم کیسے پڑھیں

ناصر عباس نیّر

Nazm Kaise Padhen

By Dr. Nasir Abbas Nayyar

 

فہرست

اردو نظم جدیدیت: نوآبادیات اور ماضی و روایت کی بازیافت

خدا بنے تھے یگانہ، مگر… (جدید نظم کی شعریات پر چند باتیں

جدید نظم کو سمجھنا مشکل کیوں ہے؟

نظم میں خالی جگہیں، وقفے اور خاموشی

ملے برسوں وہی بیگانگی تھی (جدید نظم کی ہئیت اور موضوع پر چند باتیں)

جدید نظم میں جلاوطنی کا اظہار (اخترالایمان کی نظم کے حوالے سے)

نظم کا بھی ایک گھر ہوگا

معاصر پاکستانی نظم، نئی نوآبادیات اور روایت کی بازیافت

’مجھے نظم لکھتی ہے‘ (جدید اور مابعد جدید نظم کے امتیازات)

نظم کیسے پڑھیں – سرور الہدی

 

مزید تفصیل

وزن400 g
قسم

ہارڈ کور

اشاعت

2023

صفحات

360